بلاول بھٹو پہلے شرجیل میمن کی کرپشن کی تحقیقات کروائیں پھر تنقید کریں‘وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی

بدھ 22 فروری 2017 21:21

بلاول بھٹو پہلے شرجیل میمن کی کرپشن کی تحقیقات کروائیں پھر تنقید کریں‘وزیر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پہلے شرجیل میمن کی کرپشن کی تحقیقات کروائیں پھر تنقید کریں،سندھ میں حکمرانوں نے غنڈوں پر مشتمل سکواڈز بنارکھے ہیں،وہ بدھ کو بن قاسم تھرمل پاور پلانٹ کا معائنہ کرہے تھے،تیرہ سو بیس میگاواٹ کا پلانٹ چائنا کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے او اس پر تئیس کروڑ پچاس لاکھ تین ہزار ڈالر لاگت آئے گی،انہوں نے کہا کہ پاوت پلانٹ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوگا،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو شرجیل میمن کو پاکستان لاکر کرپشن کی تحقیقات کروائیں ،سندھ پولیس میں سفارشیوں کو بھرتی کیا گیا،سندھ میں غنڈوں پر مشتمل سواڈز بنائے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو الزام تراشی کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا۔