عرفان پٹھان آئی پی ایل 2017ء کا حصہ نہ بننے پر افسردہ ، مداحوں کو جذباتی خط لکھ دیا

ہر طرح کا درد برداشت کرنے کی ہمت ہے لیکن اپنے ملک کیلئے کرکٹ نہ کھیل پانے کا دکھ نہیں سہہ سکتا، عرفان پٹھان

بدھ 22 فروری 2017 21:32

عرفان پٹھان آئی پی ایل 2017ء کا حصہ نہ بننے پر افسردہ ، مداحوں کو جذباتی ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر عرفان پٹھا ن نے کہ اہے کہ آئی پی ایل 2017ایڈیشنل میں شامل نہ ہونے پر بہت دکھ ہے اور اس کا اظہار میں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے بھی کیا ہے ۔آل راؤنڈر نے خط میں لکھا ہے کہ 2010 میں کمر میں 5 فریکچرز کے بعد ڈاکٹرز نے کہا کہ اب شاید تم کبھی دوبارہ کرکٹ نہیں کھیل سکو گے اور تمھارے دیرینہ خواب شاید ادھورے رہیں گے جس پر میں نے کہا کہ ہر طرح کا درد برداشت کرنے کی ہمت ہے لیکن اپنے ملک کیلیے کرکٹ نہ کھیل پانے کا دکھ نہیں سہہ سکتا۔

اس کے بعد سخت محنت کرتے ہوئے نہ صرف میں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے قابل ہوا بلکہ بھارتی ٹیم میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب رہا۔ اپنے کیریئر اور زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا ہے لیکن کبھی ہار نہیں مانی۔

(جاری ہے)

یہی میری خاصیت ہے جو ہمیشہ میرے ساتھ رہے گی۔ اِس وقت بھی مجھے ایک چیلنج درپیش ہے اور میں آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے ساتھ ایک بار پھر سرخرو ٹھہروں گا۔

اپنے مداحواں کا شکر گزار ہوں جو اب تک مجھے سپورٹ کر رہے ہیں۔گجرات سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر آئی پی ایل کے کئی ایڈیشنز میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن 2017 کی نیلامی میں انہیں کسی ٹیم کی جانب سے منتخب نہیں کیا گیا۔ گزشتہ سیزن میں انجریز کے سبب وہ زیادہ تر میچز نہیں کھیل پائے تھے لیکن انہوں نے سید مصطفیٰ علی ٹرافی میں 6.28 کی اوسط سے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ آئی پی ایل کی نیلامی میں 50 لاکھ کی بنیادی قیمت پر عرفان پٹھان کو منتخب کیا جا سکتا تھا لیکن ان کی پے در پے انجریز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں غیریقینی فارم کی وجہ سے فرنچائزز نے ان کے انتخاب سے گریز کیا۔ 32 سالہ عرفان پٹھان اب بھی ہار ماننے کو تیار نہیں ہیں اور ایک بار پھر کم بیک کیلیے پرعزم ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :