چین بجلی کی پیداوار کیلئے رواں سال 8 ایٹمی ری ایکٹرز کی تعمیر بارے کام شروع کرے گا

جمعرات 23 فروری 2017 16:17

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) چین بجلی کی پیداوار کیلئے رواں سال کے دوران 8 ایٹمی ری ایکٹرز کی تعمیر بارے کام شروع کرے گا جن کی کل پیداواری صلاحیت 9.9 گیگا واٹس ہو گی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع ابلاغ نے نیشنل انرجی ایڈ منسٹریشن کے حوالہ سے بتایا کہ نئے تعمیر کئے جانے والے ایٹمی ری ایکٹرز میں صوبہ ژیجیانگ میں سن من نیو کلیئر پاور پلانٹ میں یونٹ 1، صوبہ فو جیان کے فو چنگ پلانٹ کا یونٹ 4 ، گوانگ ڈونگ صوبہ میں یانگ زیانگ نیو کلیئر پاور پلانٹ کا یونٹ 4 شامل ہیں ۔

بیجنگ کی انرجی نیٹ کنسلٹینگ کمپنی کے چیف انفارمیشن افسر ہان نے بتایا کہ نیو کیئر پا ور پلانٹس پر آٹھوں یو نٹوں کی تعمیر پر کام جلد ہی شروع کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چین میں بجلی کی طلب پیداوار کے مقابلہ میں کہیں زیادہ ہے اس لئے ملک کو کم کاربن والی توانائی خاص طور پر نیو کلیئر توانائی کی پیداوار پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :