قصبہ ہرڑ میں بجلی چوری کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 23 فروری 2017 17:06

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) قصبہ ہرڑ تھانہ ڈھڈیال کے علاقہ میں بجلی چوری کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سرفرازخان ایس ڈی او واپڈا نے درخواست دی کہ دوران چیکنگ ملزم اسدولد غلام حیدر نے گھریلو میٹر سے کمرشل بجلی استعمال کر کے بجلی چوری کی اور حکومت کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا۔ اے ایس آئی محمد امین نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :