لاہور‘ دھماکہ سے متاثرہ ریسٹورنٹ میں حادثے کے وقت ہوٹل کے مالک اور فیملی کا بھی موجود ہونے کا انکشاف

جمعرات 23 فروری 2017 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) لاہور میں دھماکہ سے متاثرہ ریسٹور نٹ میں مالک اور فیملی کا بھی ریسٹورنٹ میں موجود ہونیکا انکشاف جبکہ 85کے قریب افراد کی موجودگی کی بھی تصد یق کردی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز دھماکہ کے وقت ریسٹونٹ کے کچن میں کام کر نیوالے ملازم سنی نے بتایا کہ وہ کچن میں معمول کے مطابق کام کر نے میں مصروف تھا کہ اسی دوران زور دھماکہ ہو امگر جب میں باہر نکلا تو کمرے کے تمام فلور پر مکمل اندھیر انظر آیا مگر میں نے بھاگ کر بلڈنگ کے پہلے فلور سے چھلانگ دی اور میں بچ گیا ہوں دھماکہ کے وقت ہوٹل کے مالک کی فیملی ‘ملازموں سمیت85کے قریب افراد موجود تھے اور ریسٹو نٹ میں داخل ہونیوالوں کی کہیں بھی تلاشی نہیں لی جاتی ۔

متعلقہ عنوان :