وزارت پانی و بجلی کا 116 ارب روپے سے متعلق دعویٰ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے،ڈاکٹر شاہد مراد راس

جمعرات 23 فروری 2017 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کا 116 ارب روپے سے متعلق دعویٰ ڈھونگ ہے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے پورا سچ بولے اور یہ بھی بتائے کہ گردشی قرضہ 288 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے اور اس طرح قومی خزانے کو 61 ارب روپے کا نقصان بھی پہنچا ہے انہوں نے کہا حکومت کا یہ دعویٰ اُسی طرح ہے جیسے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تھا مہنگے سود پر اربوں ڈالر لے کر زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منشیوں کی حکومت نے عوام کو ہندسوں کے ہیر پھیر میں اُلجھا رکھا ہے زمینی حقائق بہت تلخ ہیں گڈگورننس میڈیا پر نظر آتی ہے جبکہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں نہ تو ملاوٹ سے پاک کوئی چیز میسر ہے کرپشن اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے سیکیورٹی کی صورت حال کا اندازہ آئے روز دھماکوں اور دن دیہاڑے سڑکوں پر ہونے والی ڈکیتیوں سے لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کہا کہ حکومت تشہیر پر قوم کے اربوں روپے ضائع کرنے کی بجائے اُن کی فلاح و بہبود پر توجہ دے۔

متعلقہ عنوان :