پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ فیڈریشن نے رواں سال بھارت میںسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے حکومت سے اجازت مانگ لی

جمعرات 23 فروری 2017 19:12

پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ فیڈریشن نے رواں سال بھارت میںسنوکر چیمپئن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ فیڈریشن نے رواں سال بھارت میں کھیلی جانے والی 18 ویں ایشین انڈر21- سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے حکومت سے اجازت مانگ لی، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر نیشنل فیڈریشن اینڈ کوآرڈینیشن محمد اعظم ڈار نے بتایا کہ پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو خط لکھا ہے جس میں آگاہ کیا ہے بھارت کے شہر چندی گڑھ میں 15 سے 18 اپریل سے 18 ویں ایشین انڈر21- سنوکر چیمپئن شپ کرنا ہے لیکن اس ایونٹ میں قومی کیوئسٹ کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط ہوگی، جس پر پاکستان سپورٹس بورڈ نے این او سی کے حصول کے لئے سمری کی منظوری کے لئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ذریعے وزارت خارجہ کو بھجوا دی ہے، 18 روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں تین کھلاڑی اور تین آفیشلز شرکت کریں گے جبکہ کھلاڑیوں میں محمد نسیم اختر، محمد رفیق اور حارث شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :