بیرون ملک کمرشل قونصلرز کی تعیناتی

وزارت تجارت نے 8نام منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دیئے،افسران کو پیرس فرینکفرٹ، وارسا، بیجنگ، برسلز، دوحہ،کویت سٹی اور دوشبنے میں تعینات کیا جائے گا

جمعرات 23 فروری 2017 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) وزارت تجارت نے کمرشل قونصلرز کی بیرون ملک تعیناتی کیلئے 8نام منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دیئے، ان افسران کو پیرس،فرینکفرٹ، وارسا، بیجنگ، برسلز، دوحہ ، کویت سٹی اور دوشنبے میں تعینات کیا جائے گا، ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے کمرشل قونصلرز کی بیرون ملک تعیناتی کیلئے 8نام منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دیئے ہیں ان افسران میں ڈاکٹر محمد عرفان، خواجہ خرم نعیم، معین الدین وانی، بدر الزمان، سلمان احمد چوہدری، سلمان علی، محمد علی اسد خان اور سدرہ حق شامل ہیں، ان افسران کو پیرس، فرینکفرٹ، وارسا، بیجنگ، برسلز، دو حہ ، کویت اور دو شبنے میں تعینات کیا جائے گا، ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت کامرس نے 13اور 14فروری کو لمز کے امتحان میں پاس ہونے والی26افسران کے انٹرویوز کے تھے اور ان میں سی11افسران کو فائنل کیا تھا، اس وقت8مختلف ممالک میں کمرشل قونصلر ز کی سیٹیں خالی ہیں، ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس نے کمرشل قونصلرز کی تعیناتی کے حوالے سے ابتدائی کام شروع کر دیا ہے اور ان کی حتمی منظوری ایک ہفتہ کے دوران ہو جائے گی، جس کے بعد ان کو بیرون ملک تعینات کیا جائے گا۔

(وقار)

متعلقہ عنوان :