ڈیفنس دھماکہ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیراعلیٰ کا موجودہ صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار

جمعرات 23 فروری 2017 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) صوبائی دارالحکومت میں ڈیفنس کے علاقے زیڈ بلاک کی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکہ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت گزشتہ روز اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے موجودہ صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات مکمل کرکے جامع اور مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے ڈیفنس کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے شہریوں کے لیے جانے والے اقدامات کاجائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ انسانی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی پنجاب، سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :