ڈیفنس دھماکہ بارودی مواد کا نہیں تھا۔ رانا ثنا اللہ
کل کا دھماکہ دہشتگردی کا واقعہ نہیں بلکہ ایک حادثہ تھا جو مبینہ طور پر گیس لیکیج کے باعث پیش آیا۔ فرانزک رپورٹ آنے تک حتمی رائے نہیں دی جا سکتی ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس
سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 فروری 2017 11:57
(جاری ہے)
نتیجہ آنے تک حتمی رائے نہیں دی جا سکتی ۔اگر بم تھا تو اس کے پارٹس سے لوگ زخمی ہونے چاہئیے تھے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دھماکہ جنریٹر یا گیس لیکیج کے باعث ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ابتدائی رپورٹ میں تضاد تھا ، فرانزک لیبارٹری کی تحقیقات ہونے تک تعین نہیں ہو سکتا۔ دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور پینتیس زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو ہر قیمت پر ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی جانیں پیش کر رہے ہیں۔ میڈیا میں گذشتہ روز ایسی خبریں چلایی گئیں جن سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی جنگ ہے جسے ہم سب نے مل کرلڑنا ہے۔ صوبائی وزیر قانون نے مزید کہا کہ فرانزک لیبارٹری نے دھماکے کی جگہ سے چھ سیمپل لیے۔ فرانزک رپورٹ میں کہا گیا کہ کل کا دھماکہ ایک حادثہ تھا ، دہشتگردی یا بارودی مواد کا دھماکہ نہیں تھا۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق شواہد کے مطابق جائے حادثہ پر گیس کی لیکیج ، سلنڈرز کی موجود گی کے شواہد ملے ہیں۔ امکان ہے کہ یہ دھماکہ گیس سلنڈرز کی موجودگی اور گیس لیکیج کے باعث پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ غفلت کا نتیجہ تھا۔ ناقص حالت میں سلنڈرز فروخت کرنے والوں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جن کے خلاف ضابطے اور قانون کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پی ایس ایل سےمتعلق بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائن سے متعلق پرسوں اجلاس ہوا، کل دھماکے کی وجہ سے اجلاس نہ ہو سکا۔ پی ایس ایل فائنل سے متعلق اجلاس آج ہو گا جس میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.