فیصل صالح کی سربراہی میں ہونے والے فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کالعدم

جمعہ 24 فروری 2017 14:54

فیصل صالح کی سربراہی میں ہونے والے فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کالعدم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے گئے۔ فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کو بھی اس عہدے کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا۔ سیکرٹری پی ایف ایف کرنل احمد یار خان لودھی کو بھی کام کرنے سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

فٹبال فیڈریشن کے نئے الیکشن 15 مارچ سے پہلے ہوں گے۔ الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ ہی دے گا۔ نئے انتخابات تک جسٹس ریٹائر اسد منیر کو فیڈریشن کا ایڈمنسٹریٹر برقرار رکھا گیا ہے۔ 2015ئ میں فٹبال فیڈریشن کا قومی سپورٹس پالیسی کے خلاف الیکشن فیصل صالح حیات نے ہی کروایا تھا۔ اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ بھی فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کو غیرقانونی قرار دے چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :