امریکا میں جرائم پیشہ افراد اور منشات فروشوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا گیا-ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے تہلکہ مچادیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 24 فروری 2017 15:26

امریکا میں جرائم پیشہ افراد اور منشات فروشوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا ..
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری۔2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا سے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو بے دخل کرنے کے لیے ملٹری آپریشن کیا گیاجبکہ ہوم لینڈ سیکورٹی سیکریٹری جون کیلی نے صدر کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے اندرکوئی فوجی آپریشن نہیں کیا گیا۔اپنے ایک حالیہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو بے دخل کرنے کے لیے ملٹری آپریشن کیا گیا۔

امریکی صدر کے بیان نے ایک بار پھر تنقید کا طوفان کھڑا کر دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام وضاحتیں دینے پر مجبور ہوگئے۔ سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی جون کیلی کا کہنا ہے کہ بے دخلی کے لیے کوئی ملٹری آپریشن نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

میکسیکو کا دورہ کرنے والے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری جون کیلی کو مشکل صورتحال کا سامنا رہا۔

میکسیکن وزیر خارجہ نے امریکی حکام سے ملاقاتوں میں ٹرمپ کی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اشتعال انگیز قرار دیا۔میکسیکو سٹی میں رہنے والے امریکی شہریوں نے بھی ٹرمپ کی میکسیکو کے لیے پالیسیوں کے خلاف امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :