انٹرپول نے بانی ایم کیوایم کے ریڈوارنٹ جاری کرنے سے انکارکردیا

انٹرپول حکام کے مطابق بانی ایم کیوایم کیخلاف کراچی میں درج مقدمہ سیاسی نوعیت کالگتاہے، ایف آئی اے سے چندسوالوں کے جواب بھی مانگ لیے ہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 فروری 2017 15:59

انٹرپول نے بانی ایم کیوایم کے ریڈوارنٹ جاری کرنے سے انکارکردیا
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24فروری2017) : انٹرپول نے بانی ایم کیوایم کے ریڈوارنٹ جاری کرنے سے انکارکردیاہے،انٹرپول نے ایف آئی اے سے چندسوالوں کے جواب بھی مانگ لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے بانی متحدہ الظاف حسین کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈوارنٹ جاری کرنے کیلئے رابطہ کررکھاتھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب انٹرپول نے بانی ایم کیوایم کے ریڈوارنٹ جاری کرنے سے انکارکردیاہے۔انٹرپول حکام کاکہناہے کہ بانی ایم کیوایم کے خلاف کراچی میں درج مقدمہ سیاسی نوعیت کالگتاہے۔انٹرپول نے ایف آئی اے سے چندسوالوں کے جواب بھی مانگ لیے ہیں۔فرانس میں انٹرپول ہیڈکوارٹرزکاتحریری جواب وزارت داخلہ کوموصول ہوگیاہے۔

متعلقہ عنوان :