نامعلوم شخص بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 فروری 2017 16:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 فروری 2017ء): بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایک نامعلوم شخص دیوار پھلانگ کر ائیر پورٹ کے اندر داخل ہو گیا ۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق مشکوک شخص کی شناخت محمد اجمل کے نام سے ہوئی ہے جو اپر دیر ک رہائشی ہے ۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ حکام نے بتایاکہ مشکوک شخص دیوار پھلانگ کر ایپرن میں داخل ہوا لیکن اے ایس ایف حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے ۔ ایپرن وہ جگہ ہے جہاں جہاز لینڈ  ہوتے ہیں۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق مشکوک شخص سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔