شرجیل میمن پیر تک پاکستان پہنچ جائیں گے وکیل فیض شاہ

جمعہ 24 فروری 2017 16:18

شرجیل میمن پیر تک پاکستان پہنچ جائیں گے وکیل فیض شاہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) سندھ ہائیکورٹ میں سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر کی مسلسل عدم حاضری کی بنا پرعدالت نے اظہار برہمی کیا، شرجیل میمن کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل دبئی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے، پیر تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں شرجیل میمن کی جانب سے دائردرخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ، عدالت نے سابق وزیر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ شرجیل میمن ضمانت کے باوجود پیش نہیں ہورہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن 4 ماہ سے ضمانت میں توسیع لے رہے ہیں، وہ وطن واپس نہیں آرہے، قانون کو مذاق نہ بنایا جائے۔شرجیل میمن کے وکیل نے کہا کہ شرجیل میمن دبئی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے، اب انہوں نے وطن واپسی کا ٹکٹ کرالیا ہے، فیض شاہ نے کہا کہ شرجیل میمن پیر تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔یاد رہے اس سے قبل بھی سابق وزیراطلاعات کئی مرتبہ وطن واپسی کا ارادہ کرچکے ہیں

متعلقہ عنوان :