بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مشکوک شخص گرفتار ،3 دن پیرودھائی کے علاقے میں قیام پذیرتھا

جمعہ 24 فروری 2017 19:33

بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مشکوک شخص گرفتار ،3 دن پیرودھائی کے علاقے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء)بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار شخص تین دن پیرودھائی کے علاقے میں قیام پذیر رہا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے،ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار شخص تین دن پیرودھائی میں قیام پذیر رہا،ملزم گاڑی پر لفٹ لے کر ڈبل روڈ کے راستے ائیرپورٹ پہنچا،جہاں سے وہ پیدل چلنے والے راستے سے ائیرپورٹ میں داخل ہوا ملزم محمد اجمل بین الاقوامی روانگی لائونج کے راستے رن وہے پہنچا،مشکوک شخص کو پی آئی اے کے عملے نے فلائٹ 369کے قریب سے پکڑا،ملزم سے ایک سوٹ اور 30روپے ملے ہیں۔…(خ م)