آصف ز رداری کا پی پی پی رہنما میاں خالد سعید کے انتقال پر افسوس کا اظہار

جمعہ 24 فروری 2017 19:33

آصف ز رداری کا پی پی پی رہنما میاں خالد سعید کے انتقال پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی ز رداری نے پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر رہنما حلقہ این اے 122 میں پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر میاں خالد سعید کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میاں خالد سعید جمعہ کے روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ آصف علی زرداری نے میاں خالد سعید کی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔