پا نامہ کیس پر تحریک انصا ف والے کلین بو لڈ ہوں گے،وزیر مملکت عابد شیر علی

جمعہ 24 فروری 2017 19:36

پا نامہ کیس پر تحریک انصا ف والے کلین بو لڈ ہوں گے،وزیر مملکت عابد شیر ..
گوجرانوالہ۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) وزیر مملکت پا نی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پا نامہ کیس پر تحریک انصا ف والے کلین بو لڈ ہوں گے، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہو گا میں خود اپنے بچوں کیساتھ قذافی اسٹیڈیم میچ دیکھنے جائوں،دہشت گردوں کے سہو لت کا روں سے حساب لیا جا ئیگا گوجرانوالہ نندی پو ر پا ور اسٹیشن آمد کے مو قع پر میڈیا کے سا تھ گفتگو کر تے ہو ئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم نے پا نامہ کیس میں تین پشتوں کا حسا ب دیدیا ہے اخبا ری تراشوں کی بجا ئے ثبوت جمع کروائے گئے ہیںتحریک انصا ف والے اس کیس میں کلین بو لڈ ہو ں گے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان سن لیں آپ اشتہا ری ہیں اب آپ کے ڈی این اے سمیت تمام ٹیسٹ ہو ں گے پاناما سے سرخرو ہونے کی بعد گلی گلی میں چوکے چھکے ماریں گے عمران خان کیساتھ بھی اب ٹی ٹونٹی میچ ہو گاعابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جہا نگیر ترین پی ٹی آئی کا بینک ہے جسے کے پی کے میں ٹھیکے دئیے جا تے ہیں اس کی کر پشن بے نقا ب کر نے پر وزیر کو فا رغ کیا گیاشاہ محمو د قریشی جعلی پیر ہیں جو بچوں کی فیسیں بیوائوں اور یتیموں کے مال سے ادا کر تے ہیں شاہ محمو د قریشی سے بھی اب دربار کے پیسوں کی رسیدیں ما نگیں گے اس مو قع پر وزیر مملکت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو آڑے ہا تھوں لینا نہ بھو لے ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی وگ اتار کر نیچے چھپا گند با ہر نکا لیں گے چھا بڑی فروش اسلام آباد میں کو ٹھیوں کا ما لک کیسے بنا ان کا کہنا تھا کہ سیہون شریف ،لا ہو ر سمیت دیگر علا قوں میں دہشت گردی کی کا روائیوں میں معصوم بچوں ہما ری ما ئوں بہنوں کو نشا نہ بنا یا گیادہشت گردوں اور ان کے سہو لت کا روں سے حساب لیا جا ئیگا دہشت گردی کیخلاف جنگ سے پاکستان میں امن قائم ہو رہا ہے ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ ہیںپی ایس کے فائنل کے حوالے سے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا فائنل لا ہو ر میں ہی ہو گا میں خود اپنے بچوں کے سا تھ قذافی اسٹیڈیم میچ دیکھنے جا ئوں گا جو چاہتے ہیں کہ لا ہو ر میں فائنل نہ ہو ان کا خواب ادھورا رہے گا دنیا دیکھے گی کہ پا کستا نی عوام کر کٹ سے کتنا عشق کر تے ہیں وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ نندی پو ر پا ور پلا نٹ گیس پر چلے گا ،قادر پو ر سا ہیوال، بکھی ،بلو کی ،حویلی بہا در شاہ جون تک سسٹم میں شامل ہو جا ئیں گے جس سے ستمبر ،اکتو بر تک 36 سو میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :