اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا فیصل آباد کا ہردلعزیز مائیکل جیکسن

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 فروری 2017 19:48

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24فروری2017) اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے فیصل آباد کے ہردلعزیز مائیکل جیکسن کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے جاری ہیں۔ اگر آپ فیصل آباد کے گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں کا دورہ کریں تو وہاں آپ کو سر پر کاؤ بوائے ہیٹ لیے اور رنگ برنگے کپڑے پہنے ایک عمر رسیدہ شخص نظر آئے گا۔ اس شخص کا نام محمد سلیم ہے جسے پورا شہر ہیرو یا جیکسن کے نام سے جانتا اور پکارتا ہے جبکہ لوگ ان کے ساتھ تصاویر بنوانے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

سلیم کا بتانا ہے کہ فیصل آباد کے علاقے ناظم آباد کے رہائشی ہیں اور بچپن سے ہی فلموں میں بطور ہیرو کام کرنا چاہتے تھے لیکن غریب گھرانے میں پیدا ہونے کی وجہ سے ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہو پائی۔ گھر میں غربت ہونے اور تعلیم یافتہ بھی نہ ہونے کے باعث سلیم نے بازاروں میں سبزیاں فروخت کرنے کا کام شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

دن کے اختتام پر سلیم اپنے شوق کی تسکین کے لیے منفرد انداز میں نئے کپڑے پہن کر بازاروں اور گلیوں کے چکر لگانے لگا اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے وہ پورے شہر میں مشہور ہو گیا۔

سلیم کا یہ سفر گزشتہ 45 برس سے جاری ہے۔ وہ روزانہ دن بھر سبزیاں فروخت کرتا ہے اور پھر کام سے واپسی پر مائیکل جیکسن کا روپ دھار کر گلیوں اور بازاروں کا چکر لگاتا ہے اور اداس چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا باعث بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :