حکمرانوں نے اپنی چوری بچانے کے لئے ملکی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ، غریب قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ لینے والے نیب‘ ایف بی آر، ایف آئی اے اور دیگر تمام ادارے صرف حکمرانوں کی جی حضوری میں وقت گزار رہے ہیں

تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا تھرپارکر میں اجتماعات سے خطاب

جمعہ 24 فروری 2017 21:53

حکمرانوں نے اپنی چوری بچانے کے لئے ملکی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ..
ملتان/تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) تحریک انصاف کے مرکزی وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اپنی چوری بچانے کے لئے ملکی اداروں کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ غریب قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ لینے والے نیب، ایف بی آر، ایف آئی اے اور دیگر تمام ادارے صرف حکمرانوں کی جی حضوری میں وقت گزار رہے ہیں۔

عمران خان نے پاناما لیکس میں حکمرانوں کی اربوں روپے کی چوری کے ایشو کو عوام میں مسلسل زندہ رکھا اور تحریک انصاف کی کاوشوں سے ہی اعلیٰ عدلیہ نے ایکشن لیا۔گزشتہ روزتھرپارکرکے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ شریف خاندان گزشتہ 30سالوں سے برسر اقتدار ہیں لیکن ان کے اقتدار کا مقصد صرف پیسے بنانا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ باریاں لینے والے حکمران ہوش کے ناخن لیں اب عوام سمجھدار ہو گئی ہے آئندہ مک مکا کی سیاست کو چلنے نہیں دیں گے۔ سندھ کے غریب ہاری اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے اس فرسودہ اور کرپشن زدہ نظام کے خلاف چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا پیپلز پارٹی کو وفاق کی جماعت کہنے والے سن لیں کے پیپلزپارٹی صرف سندھ تک محدود ہوگئی ہے اور آئندہ انتخابات میں سندھ سے بھی ان کا صفایہ ہوجائے گا سندھ کی مظلوم عوام ان کے ظلموں سے اب تھک چکے ہیں مظلوم عوام پر مزید ظلم نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :