میرا اختلاف ذوالفقار مرزا سے تھا،نبیل گبول

آصف زرداری کے وژن اورذوالفقارمرزاکے پارٹی چھوڑنے پرپیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیارکی ذوالفقارمرزاان گائیڈڈمیزائل بن چکے تھے،لیاری میں پیپلزامن کمیٹی کے جرائم پیشہ افرادکی فوج ایم کیوایم کے خلاف تیارکی،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 24 فروری 2017 23:31

میرا اختلاف ذوالفقار مرزا سے تھا،نبیل گبول
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمانبیل گبول نے کہاہے کہ سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزاان گائیڈڈمیزائل بن چکے تھے اورلیاری میں پیپلزامن کمیٹی کے جرائم پیشہ افرادکی فوج ایم کیوایم کے خلاف تیارکی جوپیپلزپارٹی سے اختلافات کی وجہ بنی ،الطاف حسین کادماغکام نہیں کرتا،آصف علی زرداری کے وژن اورذوالفقارمرزاکے پی پی چھوڑنے کی وجہ سے پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیارکی ۔

جمعہ کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سابق وزیرداخلہ ذوالفقارمرزانے لیاری میں پیپلزامن کمیٹی میں جرائم پیشہ افرادپرمشتمل فوج ایم کیوایم کے خلاف تیارکی ،لیاری سے منتخب عوامی نمائندہ تھالیاری کے معاملات پرمیری کوئی بات نہیں سنی جاتی تھی اورلیاری کوپیپلزامن کمیٹی کے حوالے کردیاگیاہے ،جس کے باعث پیپلزپارٹی سے میرے اختلافات شروع ہوئے ۔

(جاری ہے)

میرے اختلافات کی بنیادذوالفقارمرزاتھاجوان گائیڈمیزائل بن چکاتھا،جس نے لیاری جرائم کاگڑھ بنا،انہیں طاقتوربنایا،پیپلزامن کمیٹی کی وجہ سے لیاری سے لوگوں نے مجبوراًنقل مکانی کی تھی ۔آصف زرداری نے ذوالفقارمرزاکوکہاتھاکہ میرے ساتھ معاملات کوجلدحل کریں ،حل نہ ہونے پرمجھے پارٹی چھوڑناپڑھی ۔انہوںنے کہاکہ بے نظیربھٹوکی کراچی آمدپرسیکورٹی کے انچارج ذوالفقارمرزاتھے ،کلاکوٹ میں پیپلزپارٹی کے دفترکے افتتاح میں عبدالرحمن ڈکیت کودیکھاتھااس سے پہلے میں اس کونہیں جانتاتھا۔

عزیربلوچ سے پہلے لیاری میں کوئی مسلح گینگزنہیں بنے تھے ،میں نے عزیربلوچ کووارننگ دی تھی کہ پندرہ روزکے اندرساتھیوں سمیت سرینڈرکردوعزیربلوچ کی گرفتاری میں میںنے بہت زیادہ مددکی تھی ۔نبیل گبول کاکہناتھاکہ الطاف حسین کادماغ کام نہیں کرتا،ان کی دماغی حالت کااندازہ یوٹیوب پروڈیودیکھ کیاجاسکتاہے ۔رابطہ کمیٹی کے لوگوںنے پلان کیاکہ نبیل گبول کوراستے سے ہٹاناہے اس کی وجوہات پرایم کیوایم چھوڑی ہے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ ایک سال سے پی ٹی آئی اورپی پی میں شمولیت کاسوچ رہاتھا،عمران خان نے تین مرتبہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ،آصف زرداری کے ویژن کودیکھ کراورپارٹی سے ذوالفقارمرزاکوفارغ کئے جانے کی وجہ سے دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی ۔