پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ سکینڈل، لندن میں ایک اور کردار گرفتار

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 25 فروری 2017 09:03

پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ سکینڈل، لندن میں ایک اور کردار گرفتار
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ سے متعلق ہونے والی مبینہ اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کے دوران برطانوی حکام نے مزید ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ 30 سالہ شخص کو برطانیہ کے شمالی شہر شیف فیلڈ سے گرفتار کیا گیا تاہم اس کی ضمانت کے بعد انکوئری تعطل کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ 'این سی اے کے افسران نے اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں شیف فیلڈ کے علاقے سے ایک برطانوی شخص کو گرفتار کیا'۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں مذکورہ تفتیش کے دوران 2 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان میں سے ایک 48 ون ڈے انٹر نیشنل اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پاکستان کے اوپنگ بیٹس مین ناصر جمشید ہیں، گرفتار کیا جانے والا تیسرا شخص بھی شیف فلیڈ سے ہی تھا۔