واشنگٹن میں اسرائیل کے خلاف مظاہرہ

ہفتہ 25 فروری 2017 09:41

واشنگٹن میں اسرائیل کے خلاف مظاہرہ
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) امریکی شہریوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کے جارحانہ اقدامات اور فلسطینی زمینوں پر اس غاصب حکومت کے ناجائز قبضے کے خلاف واشنگٹن میں مظاہرہ کیا ہے۔تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں اسرائیل کے سفارت خانے کے سامنے کئے جانے والے مظاہرے کے شرکا نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور فلسطینیوں کے خلاف اس غاصب حکومت کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔

مظاہرین نے فلسطینی علاقوں پر ناجائز قبضہ ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں اسرائیل کے سفارت خانے کے سامنے یہ مظاہرہ، فلسطین کے لئے امریکی مسلمانوں اور صیہونیت مخالف امن کے لئے یہودی آواز نامی تحریک اور فلسطینی حقوق کے لئے امریکی کمپین کی جانب سے کیا گیا۔مظاہرے میں انسانی حقوق کے سرگرم افراد نے بھی شرکت۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر صیہونی حکومت کی مذمت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔اس مظاہرے کی ایک اور اہم بات یہ تھی کہ مظاہرے میں یہودیوں نے خاص طور سے صیہونیت مخالف یہودی مذہبی رہنماؤں نے بھی وسیع پیمانے پر شرکت کی۔مظاہرے کے موقع پر پولیس اہلکاروں نے سخت حفاظتی اقدامات کئے تھے

متعلقہ عنوان :