فاطمہ جناح روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے آئندہ بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کی حکمت عملی تیار

ہفتہ 25 فروری 2017 13:20

سرگودھا۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ضلعی انتظامیہ نے سرگودہا کی اہم اورمصروف ترین شاہرہ فاطمہ جناح روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے آئندہ بجٹ میں فنڈز مختص کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر ٹریفک کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہتاہے اور اس روڈ سے روزانہ کی بنیادبڑی تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیاں،موٹر سائیکل،چنگ چی رکشے گزرتے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز ٹریفک بند رہتی ہے۔ًاس سلسلہ میں شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ سڑک کو دو رویہ کرنے سے جہاں تجاوزات کا خاتمہ ہوگا وہیں پر ٹریفک کی روانی میں آسانی پیدا ہوگی۔