دہشت گردوں پر پاک سرزمین تنگ کردی گئی
آپریشن رد الفسادکے دوران22افغان باشندوں سمیت200 سے زائد افرادگرفتار اسلام آباد سی50،پشاور 50، لاہور 7،سیالکوٹ10، چنیوٹ 24، رحیم یار خان 12، پنڈی بھٹیاں 27، کندیاں سے 25افرا د کو گرفتار کیا گیا افغانستان سے پاکستان بارود سمگل کرنیوالے دو ٹرک ڈرائیوربھی پکڑ لئے گئے،بارود برآمد
ہفتہ 25 فروری 2017 16:29
(جاری ہے)
لاہور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز اور قذافی سٹیڈیم کے قریبی علاقے سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پو لیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 7 افراد کو حراست میں لے لیا کیا ہے۔
اس دوران سٹیڈیم کے راستے سیل کرکے لوگوں کی تلاشی لی گئی ۔ پولیس افسر ناصر باجوہ کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران سات مشکوک افراد کو شناختی دستاویزات نہ ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔سیکورٹی خدشات کے باعث نیشنل کالج آف آرٹس میں ایک ہفتے کی چھٹیاں دے دی گئیں۔ پولیس نے پنجاب یونیورسٹی میں تمام ہوسٹلز خالی کر کے سرچ آپریشن کیا۔ادھر صادق آباد میں پولیس اور سکیورٹی ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ۔گرفتار کیے گئے ڈرائیوروں سخی بادشاہ اور رسول نواز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں بارود پاکستان لاتے تھے اور پھر مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے ٹرک ڈرائیوروں کے دہشت گردوں کے ساتھ روابط ہیں جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔ سیالکوٹ سے حاجی پورہ کے علاقے سی10، چنیوٹ سے 24، رحیم یار خان سے 12اور پنڈی بھٹیاں 27اور کندیاں سے 25افرا د کو گرفتار کیا گیا۔ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور تھانہ کوتوالی کی حدود میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران50افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ کراچی میں منگھوپیرکے علاقے پختون آباد اور مشکی پاڑہ میں پولیس نے گھر گھر تلاشی لی اور دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔واضح رہے کہ 252افغان باشندوں کو جن کے پاس دستاویزات مکمل نہیں تھیں ان کو جذبہ خیر سگالی کے تحت افغان فورسز کے حوالے کردیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیر اعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، امیر بحر سے ملاقات ،پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
ججزکا خط ، وزیرِاعظم شہبازشریف کی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات
-
پاکستان اوربرطانیہ کے مابین تجارتی اوراقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
-
چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مضبوط معیشت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، وزیراعظم
-
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن کو استعفیٰ واپس لینے پر قائل کر لیاگیا
-
سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر نے سعودی ولی عہد کو سفارتی اسناد پیش کردیں
-
خواجہ سلمان رفیق کی پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز 10 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
-
ڈیجیٹل منتقلی کے ذریعے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ
-
پرویزالٰہی کو گزشتہ رات پسلیوں میں درد کی شکایت
-
پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطے میں ہیں، دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.