مسلم لیگ فنکشل کے سربراہ سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات ،سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

الیکشن شیڈول کے بعد پتہ چلے گا کون کس کے ساتھ ہے، روحانی پیشوا صبغت اللہ

ہفتہ 25 فروری 2017 19:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا پیر سید صبغت اللہ شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے وڈیرے حکومت کے بغیر زیادہ عرصہ اپوزیشن میں نہیں رہ سکتے فنکشنل مسلم لیگ ختم نہی ہوئی ہے اس وقت اندازہ نہی لگا سکتے کہ کون کس کے پاس جا رہا ہے الیکشن شیڈول کے بعد پتا چل جائے گا کہ کون کس کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے انکی رہائشگاہ راجا ہائوس میں ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقعے پر فنکشنل سندھ کے صدر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی ، سینیٹر سید مظفر حسین شاہ ،پیر زادہ یاسر سائیں ، پی ٹی اآئی کے رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنما موجود تھے۔

(جاری ہے)

پیر صاحب پگارا نے کہا کہ سندھ کی روایت رہی ہے کہ وڈیرے یا زمیندار حکومت کے بغیر زیادہ دیر اپوزیشن میں نہی رہ سکتے اور صرف فنکشنل لیگ کے لوگ نہی نون لیگ کے لوگ بھی حکومت میں گئے ہیں اگر فنکشنل لیگ ختم ہوگئی ہے تو الیکشن کرواکر دیکھیں اس وقت لگ پتا جائے گا کہ کون کون کہاں جا رہے ہیں۔

انہون نے کہا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی میں فیڈریشن کی جھلک نظر اآرہی ہے اسلئے جو فیدریشن کی بات کرے گا میں ان کے ساتھ ہوں اس موقعے پر مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا پیر صاحب پگارا کے ساتھ ہمارا پرانا تعلق ہے انکے ساتھ سیاسی اور قلبی رشتہ بھی ہے اس طرح مخدوم امین فہیم مرحوم سے بھی تعلق تھا اور ہے ہم گدیوں کو مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے ساتھ اب کرپٹ ٹولے کے ہاتھوں زیادتی ہونے نہی دیں گے ،پیر صاحب کے ساتھ مستقبل میں سیاسی حکمت عملی بنانے پر تفصیلی بات ہوئی ہے جس کے جلد اچھے نتائج نکلیں گے۔

انہون نے اس موقع پر وفاقی حکومت کی سندھ کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کی مذمت کی اور کہا کہنواز حکومت میں حکمرانی کی کوئی صلاحیت نہی ہے اسلئے اب انہیں گھر جانے سے کوئی نہی روک سکتا۔

متعلقہ عنوان :