انجمن تاجران لاہور کی جانب سے لاہور کی مارکیٹوں میں کاروبار کرنے والے پختونوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے جاری کیے گئے ںوٹیفیکیشن پر عوام شدید سیخ پاء

muhammad ali محمد علی اتوار 26 فروری 2017 00:17

انجمن تاجران لاہور کی جانب سے لاہور کی مارکیٹوں میں کاروبار کرنے والے ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25فروری2017) انجمن تاجران لاہور کی جانب سے لاہور کی مارکیٹوں میں کاروبار کرنے والے پختونوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے جاری کیے گئے ںوٹیفیکیشن پر عوام شدید سیخ پاء دکھائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک نوٹس گردش کر رہا ہے جس پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل دیا جا رہا ہے۔ نوٹس انجمن تاجران لاہور کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں لاہور کی مختلف مارکیٹوں میں کاروبار کرنے والے پختون افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے کوائف متعلقہ تھانے میں جمع کروائیں۔ اپنے کوائف 48 گھنٹے کے اندر جمع کروا دیں ورنہ پولیس کی جانب سے قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :