وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کی سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف نازیبا زبان کی شدید مذمت کرتے ہیں

سابق کوآرڈی نیٹر امور منگلا ڈیم چوہدری خورشید کا بیان

اتوار 26 فروری 2017 15:20

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) سابق کوآرڈی نیٹر امور منگلا ڈیم چوہدری خورشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید اور مرکزی رہنما چوہدری قاسم مجید کے خلاف گندی زبان استعمال کرنے والے مستردہ شدہ لوگ ہیں جنہیں حلقہ کے عوام نے گذشتہ 35سالوں سے ووٹ کی پرچی سے مسترد کیا ہے ۔لیگی وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کی سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور کے خلاف گندی اور نازیبا زبان کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

لیگی وزرا ء ریاست کے اندر تشدد کی سیاست کو دوائم بخشنا چاہتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کے کارکنان ان کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔مسیر چوہدری خورشید نے کہا کہ ن لیگ خطے کی پرامن فضاء کو خراب کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

بھمبر واقعہ ن لیگ کی آمرانہ سوچ کے باعث پیش آیا،سائلین کی آہ سننے کی بجائے ان پر لاٹھیاں برسائیں گی اور ان پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے گے جو قابل مذمت اقدامات ہیں۔

حلقہ دو اسلام گڑھ چکسواری پیپلز پارٹی کا گڑھ اور منی لاڑکانہ ہے اور حلقہ کے عوام ہمیشہ سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے دست بازو رہے ہیں اور گذشتہ 35سالوں سے بدترین شکستوں سے دوچار ہونے والے سیاسی بونے سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید اور ان کے فرزند چوہدری قاسم مجید کے خلاف زبان درازی سے باز رہیں۔