چاغی ، تھری جی سسٹم اور ای و ونگل ،اور تمام وائی فائی سسٹم بند ہو نے سے صارفین کوسخت مشکلات کا سامنا

اتوار 26 فروری 2017 16:31

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) چاغی کے صدر مقام دالبندین میں تھری جی سسٹم اور ای و ونگل ،اور تمام وائی فائی سسٹم بند ہوجانے کی وجہ سے صارفین کوسخت مشکلات کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق چاغی کے صدر مقام دالبندین و مضافاتی علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بند ہوجانے کی وجہ صحافی ،تاجر اور عام شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے گزشتہ دنوں سے دالبندین میں تمام موبائل کمپنیوں کی جانب سے انٹر نیٹ سروس بند ہوجانے سے صحافیوں کو اپنی ٹی وی چینلز اور اخباروں میں خبریں ای میل اور فوٹج ایف ٹی پی کرنے میں سخت پریشانی کا سامنا ہے ،صحافی برادری کا کہنا ہے چاغی کے صدر مقام دالبندین میں فوری طور پر انٹر نیٹ اور تھری جی سروس کو بحال کیا جائے کیو نکہ ضلع کے تمام آفیسران اور تمام الیکٹرونکس اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان چاغی کے صدر مقام دالبندین ہوتے ہیں انٹر نیٹ کی گزشتہ دنوں سے مکمل بندش سے سخت پریشانی کا سامنا ہے اعلیٰ حکام فوری طور پر اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کر کے دالبندین میں انٹر نیٹ اور تھری جی سروس کو بحال کیا جائے تاہم متعلقہ موبائلز کمپنی کے زمہداران سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی انکا کہنا تھا سروس اوپر سے کسی سیکیورٹی کی وجہ سے بند کردیا ہے مگر یاد رہے دالبندین سیکیورٹی کے حوالے سے مکمل طور پر امن علاقہ ہے جہاں قریب میں کوئی بھی باڈری علاقہ نہیں ہے لہذا دالبندین میں انٹرنیٹ سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ ہماری مشکلات دور ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :