بے نظیر کو شہیدکرنے میں افغان حکومت کے کارندے شامل تھے،رحمن ملک کا انکشاف
بیت اللہ محسود کو کمک افغانستان سے آتی تھی ،دہشت گردی کی لہر میں ہم نے کتنی ہی انسانی جانوں کو کھودیا ،پنجابی طالبان کا نام جب میں نے لیا تو مجھے بہت سارے القابات سے نوازا گیا ہمیں پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف بات کرنی چاہئے، اپنے ذاتی ایجنڈے کو لے کر نہیں جانا چاہئے، میں نے کبھی لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کا نام لیا تو کہیں سے شور اٹھتا تھا لشکر جھنگوی پنجاب میں دہشت گردی کی جڑ ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو
اتوار 26 فروری 2017 16:31
(جاری ہے)
انہوں نے منڈی بہا الدین پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے ہینڈ آئوٹ کی مذمت کی اور کہا کہ اس معاملے کو کلیئر ہونا چاہئے،رحمن ملک نے اپنے دور وزارت داخلہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے اس دور میں پنجابی طالبان کا نام لیا تو مجھے بہت سارے القابات سے نوازا گیا ، پاکستان میں بسنے والا خواہ وہ پنجابی ہو، بلوچی ہو ، سندھی ہو یا پٹھان سب پاکستانی ہیں جب ہم پاکستانی ہیں تو ہمیں پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف بات کرنی چاہئے،اپنے ذاتی ایجنڈے کو لے کر نہیں جانا چاہئے ، پنجابی طالبان کا لفظ صرف میں نے نہیں بڑے بڑے نامور رائٹرز نے لکھا اور یہاں تک کہ ان کی جو کارروائیاں تھیں وہ آج سے نہیں تھیں بلکہ جب ضیا الحق نے فیصلہ کیا تھا کہ دنیا بھر سے خود ساختہ جہادی لانے ہیں اور ساتھ دینا ہے امریکا کا۔
اس سوال کہ کیا واقعی پنجاب میں طالبان ہیں تو رحمان ملک جواب دیا کہ پنجاب میں طالبان جڑ ہیں کیونکہ یہاں پر جب 107 مذہبی چھوٹے چھوٹے فرقوں کا ہیڈ کوارٹر ہوگا کیا کبھی پبلک ہوا ، مجھے صرف ایک چیز بتادیں کہ جب بھی میں نے کبھی لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کا نام لیا تو کہیں سے شور اٹھتا تھا اور آج لشکر جھنگوی میں جو حالیہ لوکل باڈیز الیکشن ہوا ہے اس کو بھی دیکھ لیں اور جب لشکر جھنگوی اپنی طاقت جاننے کے لئے مارچ پاسٹ کرتا ہے ، لشکر جھنگوی پنجاب میں دہشت گردی کی جڑ ہے اور یہ دہشت گردی کو جھنگ او رلاہور سے سپانسر کرتا تھا اس کا ایک کمپونینٹ بلوچستان میں تھا۔ ملک میں جتنے بھی بڑے دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں اس میں ہاتھ لشکر جھنگوی کا نظر آئے گا۔ لشکر جھنگوی کے پی کے یا مردان کا رہنے والا تو نہیں ہے وہ تو سارے کے سارے پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.