پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کی چوہدری شجاعت سے ملاقات ،اے پی سی میں شرکت کی دعوت

اتوار 26 فروری 2017 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ملاقات میں انہیں فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جسے مسلم لیگ (ق) نے قبول کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز نیئر حسین بخاری ، قیوم سومرو ، ثمینہ گھرکی نے پیپلزپارٹی کے وفد میں شامل تھیں جبکہ مسلم لیگ (ق) کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین ، پرویز الٰہی ، مونس الٰہی اور کامل علی آغا سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تاکہ وہ فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے اپنا قیمتی نکتہ نظر بیان کرسکیں جس پر چوہدری شجاعت حسین نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کرائی ۔ اشفاق)

متعلقہ عنوان :