ایرانی ڈائریکٹر کو امریکی ویزا نہ دیئے جانے کیخلاف لندن میں مظاہرہ

لندن کے میئر صادق خان کی بھی مظاہرے میں شرکت ، ٹرمپ ہمیں خاموش نہیں کراسکتے۔ صادق خان

پیر 27 فروری 2017 12:21

ایرانی ڈائریکٹر کو امریکی ویزا نہ دیئے جانے کیخلاف لندن میں مظاہرہ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) امریکا میں آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے ایرانی ڈائریکٹر کو ویزا نہ دیئے جانے کے خلاف لندن میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ لندن کے میئر صادق خان نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف بطور احتجاج لندن میں ایرانی ڈائریکٹر اصغر فرہادی کی فلم’’دی سیلزمین‘‘ کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر لندن کے میئر صادق خان نے کہاکہ صدر ٹرمپ ہمیں خاموش نہیں کراسکتے۔ ہم ایرانی ڈائریکٹر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔دوسری جانب تہران سے اپنے ایک وڈیو پیغام میں فرہادی نے لندن کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف جس طرح ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس کے لیے دل سے شکرگزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :