پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے ایشین سنوکر چیمپئن شپ کیلئے بھارتی ہائی کمشنر کو کھلاڑیوں کے ویزے کیلئے درخواست جمع کرا دی

پیر 27 فروری 2017 12:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے لئے بھارتی ہائی کمشنر کو کھلاڑیوں کے ویزے کے لئے درخواست جمع کرا دی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق ایشین انڈر 18 اور انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ 7 سے 14 اپریل تک بھارت میں کھیلی جائے گی جس میں 3 قومی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے ایسوسی ایشن نے بھارتی ہائی کمشنر کو کھلاڑیوں کو ویزوں کے حوالے سے درخواست جمع کرا دی ہے۔ امید ہے بہت جلد کھلاڑیوں کو ویزے فراہم کر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :