بہاولنگر میں بارات کا انوکھا انداز، دلہے نے پھولوں کی بجائے گاڑی کو سبزیوں سے سجا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 فروری 2017 13:35

بہاولنگر میں بارات کا انوکھا انداز، دلہے نے پھولوں کی بجائے گاڑی کو ..
بہاولنگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2017ء) : یوں تو ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی یادگار ہو جس کے لیے دلہا دلہن نت نئے انداز اپنانے کے ساتھ ساتھ شادی کی تقریبات کے انتظامات میں ہمیشہ ہی منفرد انداز اپنائے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسی ہی خواہش لیے بہاولنگر کے ایک دلہے نے بھی ایسا اقدام کیا جس نے شادی میں آئے مہمانوں کو بھی حیران کر دیا ۔ بہاولنگر کے ایک رہائشی ایک دلہے نے اپنی دلہن لانے کے لیے گاڑی کو پھولوں سے سجانے کی بجائے سبزیوں سے سجا لیا۔ عرفان مغل نامی دلہے کے اس انداز سے مہمانوں سمیت سب ہی حیران ہو گئے۔ منفرد سجاوٹ والی یہ گاڑی عوام کی توجہ کا مرکز بنی رہی جبکہ شہریوں نے اس منفرد انداز میں سجی گاڑی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

متعلقہ عنوان :