انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،عمران خان اور حمزہ شہباز سے تحریری جواب طلب
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی، موکل کے پاس سرکاری عہدہ نہیں،ضمنی الیکشن میں جلسے کر سکتے تھے،وکیل عمران خان ،حمزہ شہباز ضمنی الیکشن کے ووران ایم پی اے اور ایم این اے کاحلقے میں جانا اثر انداز ہو سکتا ہے ،چیف الیکشن کمشنر ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز ،نعیم بخاری کاعمران خان اور حمزہ شہباز کے یکساں موقف پر تبصرہ
پیر 27 فروری 2017 14:06
(جاری ہے)
عمران خان اور حمزہ شہباز کے وکلا نے معاملے پر یکساں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف وزری نہیں کی۔
جس پر عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز۔نعیم بخاری نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہمیں دو نوٹس موصول ہوئے دونوں پر جواب جمع کرا دیا۔ ہمارا وہی جواب ہے جو پہلے جمع کرا چکے ہیں، الزام ہے کہ ہم نے متعلقہ حلقے کا دورہ کیا، عمران خان قومی اسمبلی کے رکن ہیں، پنجاب حکومت کے عہدیدار نہیں، انہوں نے ضمنی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، عمران خان کرپشن کے خلاف مہم چلا رہے تھے۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے دلائل دئیے کہ عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق میں ایم این ایز کے حلقے میں جانے پر پابندی نہیں، ضابطہ اخلاق میں لکھا گیا ہے کہ یہی قواعد ضمنی انتخاب میں بھی لاگو ہوں گے۔ حمزہ شہباز کو الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا،جس پتے پر نوٹس بھیجا گیا وہ غلط تھا۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ جلسے ضرور کریں لیکن 15 سے 20 دن نہیں کرنے چاہیے، ضمنی الیکشن کے حلقے میں ایم پی اے اور ایم این اے کا جانا اثر انداز ہو سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور حمزہ شہباز سے تحریری جواب طلب کرلیامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.