اللہ تعالی جلد پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلائے، سجادہ نشین درگاہ خواجہ معین الدین چشتیؒ
پاک فوج اور حکومت دہشت گردی کیخلاف بہتر طریقے سے کام کر رہی ہے ، سید سرور چشتی کا لعل شہباز قلندر کے سجادہ نشین مہدی شاہ کے ہمراہ پریس کلب کا دورہ امید ہے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جلد پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلائیں گے، صحافیوں سے گفتگو
پیر 27 فروری 2017 23:36
(جاری ہے)
ہم پاکستان اور درگاہ کے سجادہ نشین سے تعزیت کرتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں درگاہ پر حملہ سے بہت تکلیف پہنچی ہے۔
دہشت گردی کی سوچ رکھنے والے افراد کو خاتمہ ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ دہشت گرد اچھا یا برا نہیں ہوتا بلکہ دہشت گرد دہشت گرد ہوتا ہے ۔پاکستانی فوج اور حکومت دہشت گردی کے خلاف بہتر کام کرر ہی ہے ،افغان وار سے ا ب تک پاکستانی فوج جنگی کیفیت میں ہے ۔جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف بہت کام کیا تھا ،ہماری دعا ہے کہ نئے آرمی چیف بھی پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلائیں۔سید سرور چشتی نے کہا کہ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ نصاب میں بھی امن او ر محبت کا درس دیا جائے اور انتہا پسندی کے خاتمہ کی ترغیب دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ہم بھارت میں اقلیت میں ہیں لیکن اسلام کے نام پر قائم ہونے والے ملک میں اسلام کے نام پر دہشت گردی کی وجہ سے بھارت میں مشکلات پیدا ہوتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے خلاف فتوے دینا بند کیے جائیں ۔مہدی شاہ سبزواری نے کہا کہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والا سانحہ پاکستان میں ہونے والا پہلا سانحہ نہیں ہے، ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی ی ایک عرصہ ست چلتی آرہی ہے،دہشت گردی ایک مخصوص ذہنیت ہے جو امن پسند لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔ہمارے ملک میں جتنے بھی ادارے ہیں وہاں سے اب تک انتہا پسندی کے خلا ف کوئی موثر سوچ سامنے نہیں آئی۔ہمیں انتہا پسندی کے خلاف صوفی ازم کو فروغ دینا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.