نواب ذوالفقار مگسی کی کوئٹہ آمد ،سیاسی سرگرمیوں کا آغا زہوگیا

پیر 27 فروری 2017 23:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) نواب ذوالفقار مگسی کی کوئٹہ آمد سیاسی سرگرمیوں کا آغا زہوگیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق بلوچستان کے سابق گورنر سابق وزیر اعلیٰ اور مگسی قبیلے کے سربراہ نواب ذوالفقار مگسی پیر کے رو زکوئٹہ پہنچ گئے جس کے بعد مگسی ہاوس میں سیاسی سر گرمیوں کا آغا زہوگیا ہے نواب ذوالفقار مگسی کی کوئٹہ آمد کے ساتھ ہی بزرگ سیاستدان سابقہ صوبائی وزیر سعید احمد ہاشمی اور ان کا اہم خیال گروپ نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابقہ صدر پاکستان آصف زرداری پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو منگل کے روز بلوچستان کے صنعتی شہر حب پہنچ رہے ہیں جہاں پر وہ مسلم لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے کزن میر بشیر احمد بزنجو کی وفات پر ان سے تعزیت کرینگے اس موقع پر ممتاز قبائلی وسیاسی رہنماء سابقہ صوبائی وزیر اور میر عبدالقدوس بزنجو کے والد میر عبدالمجید بزنجو بھی موجود ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :