آسکر ایوارڈ حاصل کرنے پر ایرانی ڈائریکٹر کو امریکی محکمہ خارجہ کی مبارکباد

پیغام بعدازا ں ڈیلیٹ کردیاگیا،پیغام یقینا ًہٹادیا گیا ہے تاکہ اس سے کہیں یہ غلط فہمی نہ ہوجائے،ترجمان محکمہ خارجہ

منگل 28 فروری 2017 12:04

آسکر ایوارڈ حاصل کرنے پر ایرانی ڈائریکٹر کو امریکی محکمہ خارجہ کی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) امریکی محکمہ خارجہ کی قلا بازیاں، آسکر ایوارڈ حاصل کرنے پر ایرانی ڈائریکٹر کو سوشل میڈیا پر پہلے مبارکباد دی اور پھر بعد میں پیغام ڈیلیٹ کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایرانی ڈائریکٹر اصغر فرہادی کو آسکر ایوارڈ حاصل کرنے پر سوشل میڈیا پر مبارکباد کا پیغام دیا ۔

اصغر فرہادی کو یہ آسکر ان کی فلم’’ دی سیلزمین‘‘ کے لیے بہترین غیر ملکی فلم پر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تاہم بعد ازاں سوشل میڈیا سے یہ پیغام ہٹادیا گیا ۔اس حوالے سے ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ پیغام یقینا ًہٹادیا گیا ہے تاکہ اس سے کہیں یہ غلط فہمی نہ ہوجائے کہ حکومت اصغر فرہادی کے آسکر تقریب میں دیے گئے بیان کی حمایت کرتی ہے ۔آسکر کی تقریب میں اصغر فرہادی کی ترجمانی ایک ایرانی خاتون انجینئر انوشے انصاری نے کی تھی ۔ جس میں انہوں نے فرہادی کا پیغام پڑھ کر سنایا تھا ۔اپنے پیغام میں ایرانی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر ویزے کی پابندی غیر انسانی فعل ہے اور یہ دنیا کو تقسیم کرنے اور جنگوں اور تشدد کو جواز فراہم کرنے کی کوشش ہے ۔

متعلقہ عنوان :