شارجہ پولیس نےایک شخص کو شادی کی تقریبات کے دوران گاڑی کا اسٹنٹ دکھانے پرگرفتارکرلیا

منگل 28 فروری 2017 12:43

شارجہ پولیس نےایک شخص کو شادی کی تقریبات کے دوران گاڑی کا اسٹنٹ دکھانے ..
شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28فروری 2017) :شارجہ پولیس نے شادی کی خوشی مناتے ہوئے گاڑی دو پہیوں سے چلانے کا اسٹنٹ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کے مطابق ٹریفک ڈیپارٹمنٹ پولیس کے ڈائیریکٹر احمد سعیدالنور کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ شخص مختلف خطرناک کرتب دکھا رہا تھا جو کہ اس کےاور اس کے اردگرد کے لوگوں کی زندگی کے لئے خطرے کا باعث تھی۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی ایک تحقیقاتی ٹیم بنالی گئی تاہم اس شخص نے اپنی گاڑی کا رنگ ، نمبر پلیٹ اور مختلف حصے تبدیل کر لیے۔جس کے بعد وہ ناصرف کرتب دیکھانے کا مجرم تھا بلکہ وہ پولیس کے قوانین وضوابط کو تک کرنے کا بھی گناہ گار تھا۔پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف کاروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :