جرمنی میں مسلم تنظیم فصلت پر پابندی عائد کردی گئی

تنظیم کی مساجد میں انتہا پسند ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرتے تھے، فصلت کے زیر انتظام ایک مسجد میں برلن کی کرسمس مارکیٹ پر حملہ کرنے والا انیس آمری بھی جایا کرتا تھا ،پولیس حکام

منگل 28 فروری 2017 16:21

جرمنی میں مسلم تنظیم فصلت پر پابندی عائد کردی گئی
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) جرمن دارالحکومت برلن میں فصلت نامی ایک مسلم تنظیم پر پابندی عائد کر دی گئی ۔جرمن خبررساں ادارے ’’ڈی ڈبلیو‘‘ کے مطابق برلن میں فصلت نامی ایک مسلم تنظیم پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق اس تنظیم کی مساجد میں انتہا پسند ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرتے تھے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فصلت کے زیر انتظام ایک مسجد میں برلن کی کرسمس مارکیٹ پر حملہ کرنے والا انیس آمری بھی جایا کرتا تھا اور مسجد انتظامیہ نے پابندی کے خوف سے اس عبادت گاہ کو ایک ہفتہ قبل ہی بند کر دیا تھا۔

پولیس نے اس دوران ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے برلن اور گرد و نواح میں چوبیس مقامات پر چھاپے مارے، جن میں مکانات، دفاتر اور جیلوں کی کوٹھڑیاں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :