کراچی ،گلشن اقبال میں ہوائی فائرنگ اور غل غپاڑہ کرنے پر پولیس اہلکار دوست سمیت گرفتار

منگل 28 فروری 2017 16:33

کراچی ،گلشن اقبال میں ہوائی فائرنگ اور غل غپاڑہ کرنے پر پولیس اہلکار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ہوائی فائرنگ اور غل غپاڑہ کرنے پر پولیس اہلکار دوست سمیت گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس میں تعینات اے ایس آئی صفدر اور اس کے دوست بابرنے اپنی خاتون دوست کو گلشن اقبال میں واقع فلیٹ میں ملنے کے لئے بلایا جہاں کسی بات پر لڑکی سے تلخ کلامی ہوئی اور لڑکی فلیٹ سے نکل کر بھاگنے لگی اور اسی دوران صفدر ہاتھ میں پستول لئے لڑکی کے پیچھے بھاگا اس دوران علاقے میں موجود شہریوں نے صفدر اور اس کے ساتھی بابر اغوا کار سمجھ کر پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران صفدر نے ہوائی فائرنگ بھی کی اور وہاں موجود لوگوں کو مغلظات بکی۔

بعد میں دونوں افراد کو پولیس کے حوالے کردیاگیا دونوں ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے الزامات کے تحت سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔