رینجرز نے کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

لیاقت آباد میں ایم کیو ایم لندن کے دفتر سے بھاری اسلحہ برآمد،شہر میں ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال ہونا تھا،ترجمان رینجرز

منگل 28 فروری 2017 23:13

رینجرز نے کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے دفتر میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا،رینجرز نے دعوی کیا ہے کہ پکڑا گیا اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے اعلامیہ کے مطابق رینجرز کو لیاقت آباد نمبر 4 میں واقع ایم کیو ایم یونٹ آفس 164 میں اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔

برآمد کیے گئے اسلحہ میں 3 ٹرپل ٹو رائفل ، 3 ایس ایم جیز ، 1 جی تھری ، 8 پستول اور ایس ایم جیز کے 1800 راونڈز شامل ہیں۔ رینجرز کا دعوی ہے کہ یہ اسلحہ شہر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا۔چھپایا گیا اسلحہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر کا ہے۔