Live Updates

پیپلز پارٹی کی اے پی سی بے وقت کی راگنی ہے انجینئر یاسر گیلانی

فوجی عدالتوں پر سیاست چمکانے کی بجائے ملک کے مفادات کو مقدم رکھا جائے رہنما تحریک انصاف

بدھ 1 مارچ 2017 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں کے فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق کے بعد پیپلز پارٹی کی اے پی سی اپنی اہمیت کھو چکی ہے اس لئے پیپلز پارٹی کی اے پی سی وقت کا ضیاع ہے شاہدرہ آفس میں کار کنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اے پی سی بے وقت کی راگنی ہے فوجی عدالتوں پر سیاست چمکانے کی بجائے ملک کے مفادات کو مقدم رکھا جائے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کئے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک مسائلستان بن گیا ہے مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے امن و امان کی صورت حال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت میں قیادت کا فقدان ہے مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات