وزارت سیفران نے رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ کاروباری اور شادی شدہ افغان مہاجرین کے لئے طویل مدتی قیام کے لئے ویزہ پالیسی تیار کر لی

بدھ 1 مارچ 2017 22:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) وزارت سیفران نے رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ کاروباری اور شادی شدہ افغان مہاجرین کے لئے طویل مدتی قیام کے لئے ویزہ پالیسی تیار کر لی ہے۔ غیر رجسٹرڈافغان تاجروں اور شادی شدہ افغان مہاجرین کے لئے ویزہ پالیسی ان کی رجسٹریشن کے بعد جاری کر دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

افغان تاجروں کے لئے طویل مدتی قیام کا ویزہ ایک سال سے پانچ سال تک جبکہ شادی شدہ افغان مہاجرین کے لئے ویزہ چھ مہینے سے تین سال تک کے ہو نگے ۔

تاہم وہ اس میں باقاعدہ طور پر انٹری بھی کرینگے ۔ جبکہ افغان مہاجرین کے قیام رواں سال کے اکتیس دسمبر کی مہلت کے لئے چاروں صوبائی حکومتوں سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت سیفران کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت سے بھی اس ضمن میں تجاویز طلب کر لی ہے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں اکتیس دسمبر تک مہلت چاروں صوبائی حکومتوں کے مشاورت کے بعد وفاقی حکومت کریگی ۔

متعلقہ عنوان :