شیعہ ٹارگٹ کلنگ روکنے میںریاستی ادارے ناکام ہیں ، ڈیرہ اسمٰعیل خان میں رینجرز آپریشن شروع کیا جائے، علامہ نیاز نقوی

بدھ 1 مارچ 2017 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2017ء) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ ڈیر ہ اسمٰعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ روکنے میںریاستی اداروں کی ناکامی افسوسناک ہے ،رینجرز آپریشن شروع کیا جائے۔ شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کا کارروائیا ں جاری رکھنا سکیورٹی اداروںکے لئے چیلنج اور انٹیلی جینس اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کہ ابھی تک قاتل گرفتارہوئے اور نہ ہی دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جاسکا۔

ان کا کہنا تھاکہ گذشتہ 30 سال سے ملت جعفریہ پاکستان میں لاشیں اٹھا رہی ہے اور مطالبہ کررہی ہے کہ دہشت گردوں کو نکیل ڈالی جائے مگر کارروائیوںکے جاری رہنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسلام اور پاکستان دشمن دہشت گرد عناصر انٹیلی جینس اداروں سے زیادہ طاقتو ر ہیں یا ذمہ دار اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں۔

(جاری ہے)

علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے باوجود ڈیرہ اسمٰعیل خان میں جاری دہشت گردی میں کمی نہیں آسکی، لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

اس پر حکومت اور چیف آف آرمی سٹاف کو سوچنا چاہیے کہ آخر کب تک ہم اپنے عزیزوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے اور بات حکمرانوں کے بیانات سے آگے نہیں بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں اور ان کے سہولت کاروں کے بارے میں ریاستی ادارے اچھی طر ح آگاہ ہیں، فوری طور پر رینجرز آپریشن شروع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :