لیاری ایکسپریس وے کی جلد تکمیل کیلئے انتظامیہ ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ایکسپریس وے پروجیکٹ کی باہمی مشاورت سے مربوط اقدامات جاری ہیں ،شہر میں ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے ، روانی برقرار رکھنے نظام کی بہتری کیلئے اس پروجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل نا گزیرہے

کمشنر کراچی اعجا ز احمد خان کا جائزہ اجلاس سے خطاب

بدھ 1 مارچ 2017 23:31

کراچی ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) کمشنر کراچی نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے منصوبہ کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کا دبائو کم کرنے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں لیاری ایکسپریس وے منصوبہ پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ منصوبہ پر تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گا۔

اجلاس میں منصوبہ کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ ادارے ادھورے کام کو جلد از جلد مکمل کر نے کے لئے مربو ط حکمت عملی سے کام کریں گے منصوبہ کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے کام کی رفتار کو تیز کیا جا ئے گا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر غربی آصف جمیل ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور لیاری ایکسپریس وے کے افسران بھی موجو د تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتا یا گیا کہ لیاری ایکسپریس وے پروجیکٹ کے نارتھ بائونڈ کے ادھورے کام کی جلد از جلد تکمیل کی ہر ممکنہ کوششیں کی جا رہی ہیں، ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلہ میں خصوصی مربوط اقدامات کئے ہیں، لیاری ایکسپریس وے پروجیکٹ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آپس میں مشاورت کے ساتھ کام کر رہے ہیں تو قع ہے کہ منصوبہ جلد از جلد مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کراچی میں ٹریفک نظام کی بہتری اور ٹریفک کے خطرات کو دور کر نے کیلئے ترجیحی اقدامات کئے جا رہے ہیں، موجودہ ٹریفک کی صورتحال اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا تقاضہ ہے کہ لیاری ایکسپریس وے منصوبہ پرترجیحی اقدامات کر کے جلد از جلد اس کی تکمیل کی جائے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ متعلقہ ادارے ذاتی دلچسپی لے کر اسے جلد از جلد مکمل کر نے میں اپنا کر دار ادا کریں۔ اجلاس کو بتایا گیا لیا ری ایکسپریس وے سائو تھ بائو نڈ سہراب گوٹھ سے ماری پور تک ایک طرف کا راستہ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے اور ٹریفک کیلئے زیر استعمال ہے جبکہ نارتھ بائونڈ دوسری طرف کے راستہ کو جلد از جلدمکمل کرنے کے سلسلے میں ترجیحی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :