وزارت داخلہ ‘ سیکیورٹی اداروں نے ای سی ا وکانفرنس کے موقع پر ریڈ زون میں معمول کی آمدورفت برقرار رکھ کر ’’سرپرائز‘‘ دیدیا

بدھ 1 مارچ 2017 23:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) وزارت داخلہ ‘ سیکیورٹی اداروں نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس اور اس سلسلے میں غیر ملکی رہنمائوں کی نقل وحرکت کے موقع پر محفوظ اسلام آباد کے ریڈ زون میں معمول کی آمدورفت برقرار رکھ کر ’’سرپرائز‘‘ دے دیا۔ پہلا موقع ہے کہ شاہراہ دستور کے قریب اتنی بڑی اور غیر معمولی سرگرمی کے موقع پر ریڈ زون میں معمول کی آمدورفت کو برقرار رکھا گیا ۔

سرکاری دفاتر میںمعمول کے مطابق کام اور سرکاری اداروں کو اس روز بند نہ رکھنے کے حوالے سے خدشات اور تحفظات درست ثابت نہ ہوئے۔ شاہراہ دستور پر قریب ہی فائیو سٹار ہوٹل میں سربراہ اجلاس ہوا۔ بدھ کی دوپہر وزیر اعظم ہائوس میں سربراہان مملکت و دیگر مندوبین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا تاہم ان سرگرمیوں کے حوالے سے پہلا موقع ہے کہ ریڈ زون میں سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کیلئے مشکلات ہیں کھڑی کی گئیں۔

(جاری ہے)

چیک پوسٹوں پر شناخت کے بعد ہر شخص کو اپنی مطلوبہ منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔ محفوظ اسلام آباد میں علاقائی سربراہان مملکت کی موجودگی کے موقع پر شاہراہ دستور پر معمول کی آمدورفت کو برقرار رکھنے کا سرپرائز دیا گیا۔ حالات کو پر سکون رکھا گیا اور شہریوں کو بیجا تنگ نہیں کیا گیا۔ …(رانا+اع)

متعلقہ عنوان :