جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں اشتعال انگیزی ہے ، شمالی کوریا

جمعرات 2 مارچ 2017 13:19

جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں اشتعال انگیزی ہے ، شمالی ..
پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2017ء) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکہ کی جاری مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف سخت جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے عسکری ذرائع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی جاری مشترکہ جنگی مشقیں اشتعال انگیزی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ان مشقوں کے دوران شمالی کوریا کی جانب ایک فائر بھی کیا گیا تو ہماری مسلح افواج بھرپور جوابی کارروائی کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :