بالائی نیلم ، سردیوں کی تعطیلات ختم ،اساتذہ تاحال سکولوں میں پہنچنے کی زحمت نہ کرسکے

لیگی جماعت سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے دیگر اساتذہ کے تبادلوں پر کاروبار شروع کردیا‘ ، طلبہ کا مستقبل تباہ

جمعرات 2 مارچ 2017 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) بالائی نیلم ، سردیوں کی تعطیلات ختم ،اساتذہ تاحال سکولوں میں پہنچنے کی زحمت نہ کرسکے ،لیگی جماعت سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے دیگر اساتذہ کے تبادلوں پر کاروبار شروع کردیا، ، طلبہ کا مستقبل تباہ ، حکومتی گڈ گورننس بھی کوئی رنگ نہ لاسکی ، بالائی نیلم کے عوام شدید مشکلات کاشکار ، نسل نو کے مستقبل سے والدین پریشان ، محکمہ تعلیم اعلیٰ حکام لسی پی کرسوگئے ، تفصیلا تکے مطابق بالائی نیلم میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی 2 ماہ کی تعطیلات اپنے اختتام کوپہنچ چکی ہیں۔

نئے تعلیمی سیشن کاآغاز قریب ہے،تاہم وادی نیلم میںتعینات اساتذہ تاحال سکولوں کارخ کرنے سے گریزاں ہیں۔مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سرکاری ٹیچرز نے دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کے تبادلے کروانا اور پھر ان پر حکم امتناعی لینے کیلئے عدلیہ سے رجو ع کرنے کا نیا ہتھکنڈہ کررکھاہے ۔

(جاری ہے)

جن اساتذہ کے تبادلے ہوتے ہیں ان سے وکلاء کے نام پر بھاری رقم وصول کرتے ہوئے اپنا کاروبار چمکا رکھاہے ۔

جبکہ بالائی نیلم میں طلبہ کامستقبل تباہ ہورہاہے ، والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے شدید ذہنی اذیت کاشکار ہیں۔آزادکشمیر میں قائم ن لیگ کی حکومت کی گڈ گورننس تاحال اخباری شہ سرخیوں اور فائلوں سے باہر نہیں نکل سکی ، محکمہ تعلیم کے وزیر، سیکرٹری ، ڈی پی آئی ، ڈی ای اوز ، ڈویژنل ڈائریکٹرز سمیت جملہ حکام منظر عام سے غائب ہیں۔اور عوام حکومت کی گڈ گورننس کے نفاذ کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :