سپریم کورٹ :توہین عدالت کی درخواست پر عامر لیاقت کو نوٹسز جاری

جمعرات 2 مارچ 2017 17:05

سپریم کورٹ :توہین عدالت کی درخواست پر عامر لیاقت کو نوٹسز جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2017ء) سپریم کورٹ نے نجی ٹی وی کے اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر عامر لیاقت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی عدالت نے شہری محمود جبران کی درخواست پر ڈاکٹر عامر لیاقت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت نو مارچ تک ملتوی کردی